اشتہار

جوانی میں ہی بال سفید ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

یوں تو بڑھاپے میں داخل ہونے کے بعد بالوں میں سفیدی آنا شروع ہوجاتی ہے لیکن دنیا بھر میں اب نوجوانی میں ہی کئی افراد کو بالوں کی سفیدی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اسی ضمن میں ماہرین نے چند اہم وجوہات کی طرف نشان دہی کی ہے جو ممکنہ طور پر جوانی میں بالوں کی سفیدی کا سبب بنتی ہیں، بالوں میں سفیدی کا ظاہر ہونا بہت عام ہوتا ہے اور یقیناً بیشتر افراد کو یہ بالکل اچھا نہیں لگتا۔

بالوں کا سفید ہونا عمر کا تقاضہ ہوتا ہے لیکن بعض اوقات یہ بیماری کی وجہ بھی ہوسکتی ہے۔

- Advertisement -

وٹامن بی 12 کی کمی اور تھائی رائیڈ میں مسائل

ماہرین کا کہنا ہے کہ جن لوگوں میں وٹامن ب 12 کی کمی ہوتی ہے اور جنہیں تھائی رائیڈ کے مسائل کا سامنا ہو ان کے بال جوانی میں سفید ہوجاتے ہیں اور یہ عام وجوہات سمجھی جاتی ہیں۔

وٹامن ب 12 کی کمی سے بال صرف سفید ہی نہیں ہوتے بلکہ گھناپن ختم ہونے لگتا ہے اور تیزی سے گرنے لگتے ہیں۔ انڈے، گائے کا گوشت اور مچھلی مذکورہ وٹامن کی کمی کو پورا کرسکتے ہیں۔ جبکہ تھائی رائیڈ گردن میں تتلی کی شکل کے غدود ہوتے ہیں جو تھائی رائیڈ نامی ہارمون پیدا کرتے ہیں۔

تھائی رائیڈ کو مسائل کا سامنا ہوتا ہے اس کا براہ راست اثر بالوں کی جڑوں پر ہوتا ہے۔

جنک فوڈ کا زیادہ استعمال

طبی ماہرین کے مطابق جنک فوڈ کے زیادہ استعمال سے کم عمری میں بالوں پر سفیدی چھانا شروع ہوجاتی ہے، اس کے لیے ضروری ہے کہ انسان صحت بخش غذا کا استعمال کریں، صحت بخش غذا میں موجود کیلشیئم، وٹامن ڈی تھری، کاپر، زنک اور آئرن بالوں کو صحت مند رکھتے ہیں۔

ذہنی تناؤ اور فکر مند رہنے والے افراد

وہ افراد جو مسلسل ذہنی تناؤں کا شکار رہتے ہیں یا زیادی فکر مند رہتے ہیں ان میں بال سفید ہونے کی وجہ عام ہے، مذکورہ تناؤ سے اسٹیم سیلز متاثر ہوتے ہیں جن کی وجہ سے بالوں کی نشونما نہیں ہوپاتی۔

موروثیت

اگر خاندان میں دادا ، دادی یا پھر والدین میں سے کسی کے بال جوانی میں سفید ہوئے تو بچوں میں اس کے امکانات ممکن ہیں کیوں کہ ماہرین کا ماننا ہے کہ ہمارے جینز بالوں کی سفیدی میں اہم کردار کرتے ہیں۔

ڈائی پراڈکٹس اور نقصان کیمیکلز کا استعمال

زیادہ تر شہری بالوں کی خوبصورتی کے لیے مختلف رنگ لگاتے ہیں یا پھر اس کی مضبوطی کے لیے شیمو استعمال کرتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ کیمیکلز سے تیار کردہ پراڈکٹس بالوں پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔

درجہ بالا تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر اپنا کر بالوں کی سفیدی سے بچاجاسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں