ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

گوجرانوالہ میں لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی، پانچ ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ: پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں دوستی کرنے والے سفاک نوجوان نے پانچ ساتھیوں کے ساتھ مل کر  لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے صدیق کالونی کی رہائشی لڑکی اپنے دوست کے بلانے پر اُس کے گاؤں گئی جس کے بعد ملزم طیب نے پانچ ساتھیوں سمیت لڑکی کو زبردستی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ لڑکی نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ تھانہ نوشہرہ ورکاں میں درج کرائی جس کے بعد پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

- Advertisement -

پولیس حکام کے مطابق لڑکی کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔قانونی اور سماجی مسائل کے پیش نظر لڑکی کی شناخت کو تاحال ظاہر نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: گوجرانوالہ، پولیس افسر کا لڑکی سے مبینہ زیادتی کا ڈراپ سین ہوگیا

ذرائع کے مطابق لڑکی نے پولیس کو بیان دیا کہ اُس کی طیب نامی شخص سے عرصہ دراز سے دوستی تھی۔

یاد رہے کہ گوجرانولہ میں دو ماہ قبل بھی زیادتی کے متعدد واقعات پیش آئے تھے، ایک واقعے میں مسلح شخص نے گھر میں داخل ہوکر خاتون کے ساتھ اسلحے کے زور پر زبردستی زیادتی کی کوشش کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں