اشتہار

کرونا ویکسین کی فراہمی، بل گیٹس نے پھر دل جیت لیے

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس نے کرونا ویکسین کی دنیا بھر میں فراہمی کے حوالے سے بڑا اعلان کر کے ایک بار پھر سب کے دل جیت لیے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بل گیٹس فاؤنڈیشن نے کرونا ویکسین کی دنیا بھر میں فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے 7 کروڑ ڈالرز کی مزید رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔

دو روز قبل فاؤنڈیشن کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں ملینڈا گیٹس کا کہنا تھا کہ ’کرونا ہر جگہ پر موجود ہیں، جس کی ہلاکت خیزی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم تمام ممالک کو یکساں ویکسنز کی فراہمی یقینی بنانا چاہتے ہیں‘۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: کورونا وائرس : بل گیٹس نے امیر ممالک کو خوشخبری سنا دی

اعلامیے میں کہا گیا کہ بل گیٹس فاؤنڈیشن کی خواہش ہے کہ کرونا ویکسنز دنیا کے کونے کونے یعنی ہر ملک میں پہنچ سکے تاکہ ہم جلد از جلد اس بیماری پر قابو پاسکیں۔

بل گیٹس فاؤنڈیشن نے 7 کروڑ ڈالرز کی خطیر رقم دو حصوں میں ادا کرنے کا اعلان کیا جس کے تحت کوویکس ایڈوانس مارکیٹ کمیٹمنٹ گروپ کو پانچ کروڑ جبکہ کولیشن آف اپیڈیمک پریپرڈینس انوسیشنز کو دو کروڑ ڈالرز دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بل گیٹس نے دنیا کو ایک اور جان لیوا خطرے سے آگاہ کردیا

اعلامیے میں وضاحت کی گئی ہے کہ یہ دونوں ادارے عالمی گروپ کے ساتھ کرونا ویکسین کی تیاری میں مصروف ہیں اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں کہ ٹیسٹوں، علاج اور ویکسین کی فراہمی دنیا بھر میں مساوی بنیادوں پر  ہوسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں