اشتہار

سعودی شہریوں کیلیے زبردست خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی شہریوں کے لیے زبردست خوشخبری ہے کہ اب مملکت بھر میں عوامی مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت دستیاب ہو گی۔

عرب میڈیا کے مطابق کمیونکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن (سی آئی ٹی سی) مملکت بھر میں 60 ہزار مقامات پر مفت وائی فائی فراہم کر گی۔

یہ منصوبہ سی آئی ٹی سی کی جانب سے فری وائی فائی سروس کی مہم کے تحت تیار کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

مملکت بھر کے مالز، پبلک پارکس، اسپتال، بس اسٹاپس اور مساجد سمیت اہم عوامی مقامات پر شہریوں کو فری وائی فائی کی سہولت میسر آئے گی۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلیم میں زائرین کو بھی فری وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

اس منصوبے پر کمیونکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن ملک بھر کی ٹیلی کام کمپنیوں کے ساتھ مل کر عملدرآمد کروائے گی اور سی آئی ٹی سی ہی اس سہولت کی مکمل نگرانی کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں