اشتہار

محمد بن سلمان اور نیتن یاہو کی ملاقات ہوئی یا نہیں؟ سعودی عرب کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہوں اور ولی عہد محمد بن سلمان کی خفیہ ملاقات کی تردید کر دی۔

سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے ولی عہد اور اسرائیلی وزیراعظم کی ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ولی عہد اور اسرائیلی عہدیداروں میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

ٹوئٹرپراپنے آفیشل اکاؤنٹ پر تردیدی بیان میں فیصل بن فرحان نے لکھا کہ حال ہی میں کچھ میڈیا رپورٹس میں نے پڑھیں جس میں کہا گیا کہ امریکی وزیر خارجہ کے دورے کے موقع پر اسرائیلی وزیراعظم نے بھی ولی عہد سے ملاقات کی۔

- Advertisement -

انہوں نے لکھا کہ اس طرح کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی،مائیک پومپیو سے ملاقات میں صرف امریکی اور سعودی حکام ہی شریک تھے۔

غیرملکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور ولی عہد محمد بن سلمان کی سعودی عرب میں خفیہ ملاقات ہوئی ہے.

نیتن یاہو کی سعودی عرب میں محمد بن سلمان سے خفیہ ملاقات، غیرملکی میڈیا کا دعویٰ

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے اتوار کے روز سعودی عرب کا خفیہ دورہ کیا ہے، اس موقع پر ان کے ہمراہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ يوسی کوہن بھی موجود تھے۔

اسرائیلی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کا یہ سعودی عرب کا پہلا دورہ ہے، انہوں نے دورہ سعودی عرب کے دوران ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو بزنس جیٹ کے ذریعے اتوار کے روز دارالحکومت تل ابیب سے سعودی عرب کے ساحلی شہر نیوم پہنچے تھے جہاں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھی موجود تھے اور محمد بن سلمان سے بھی ہونے والی ملاقات بھی نیوم میں ہوئی تھی۔

اسرائیلی اخبار کے ایڈیٹر نے تل ابیب سے نیوم پہنچنے والی پرواز کا ایوی ایشن ٹریکنگ ڈیٹا بھی شیئر کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں