تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نیتن یاہو کی سعودی عرب میں محمد بن سلمان سے خفیہ ملاقات، غیرملکی میڈیا کا دعویٰ

ریاض/تل ابیب : غیرملکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور ولی عہد محمد بن سلمان کی سعودی عرب میں خفیہ ملاقات ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے اتوار کے روز سعودی عرب کا خفیہ دورہ کیا ہے، اس موقع پر ان کے ہمراہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ يوسی کوہن بھی موجود تھے۔

اسرائیلی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کا یہ سعودی عرب کا پہلا دورہ ہے، انہوں نے دورہ سعودی عرب کے دوران ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو بزنس جیٹ کے ذریعے اتوار کے روز دارالحکومت تل ابیب سے سعودی عرب کے ساحلی شہر نیوم پہنچے تھے جہاں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھی موجود تھے اور محمد بن سلمان سے بھی ہونے والی ملاقات بھی نیوم میں ہوئی تھی۔

اسرائیلی اخبار کے ایڈیٹر  نے تل ابیب سے نیوم پہنچنے والی پرواز کا ایوی ایشن ٹریکنگ ڈیٹا بھی شیئر کیا۔

غیر میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر اور اسرائیل میں واقع امریکی سفارتخانے نے نیتن یاہو کے دورہ سعودی عرب سے متعلق تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی خارجہ مائیک پومپیو اور ولی عہد بن سلمان کی نیوم میں ملاقات پہلے سے طے تھی۔

Comments

- Advertisement -