اشتہار

بلوچستان میں کرونا کے نئے کیسز رپورٹ، مزید 2 مریض انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں کروناوائرس کے 36 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مزید دو مریض انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق محمکہ صحت نے بتایا کہ بلوچستان میں کرونا سے 2افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی کل تعداد163ہوگئی۔ نئے کیسز میں 4 مریض تعلیمی اداروں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

بلوچستان میں 24گھنٹے میں تعلیمی اداروں سے کرونا کے 4کیسز سامنے آئے۔ بلوچستان میں کرونا کے فعال کیسز کی شرح 3فیصدرہ گئی، بلوچستان میں کرونا سے صحتیابی کی شرح 96فیصدتک پہنچ گئی۔

- Advertisement -

بلوچستان میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد16ہزار846ہوگئی ہے۔ اب تک تعلیمی اداروں میں 976افراد میں کرونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔ دوسر جانب صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کروناوائرس کے 63 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 18 مریض انتقال کرگئے ہیں۔

پنجاب: کرونا کے نئے کیسز رپورٹ، اموات کی تعداد 2 ہزار 879 ہوگئی

خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا مزید 48 افراد کی جان لے گیا، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 744 ہوگئی جبکہ 3 ہزار کے قریب نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پاکستان میں کرونا کی صورتحال سنگین ہونے لگی ، نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کرونا کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔

جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 954 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد پاکستان میں کرونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 40 ہزار 379 ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں