اشتہار

افغانستان کے سیاحتی علاقے میں دو بم دھماکے، 17 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغانستان میں امن عمل کی کوششوں کے باوجود پر تشدد واقعات رونما ہورہے ہیں، جس کے باعث معصوم قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے۔

ایسا ہی واقعہ افغان صوبہ بامیان میں پیش آیا ، جہاں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں میں کم از کم سترہ افراد جاں بحق جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکا بامیان شہر کے انتہائی مصروف انصاف بازار میں ہوا، دھماکے کے نتیجے میں سترہ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، دھماکے کے باعث بازار میں افراتفری پھیل گئی اور ہر کوئی اپنے پیاروں کو ادھر ادھر تلاش کرنے لگے۔

- Advertisement -

https://twitter.com/TariqArian3/status/1331240074697170951?s=20

وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرائیں کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تیرہ افراد شامل ہیں اور 45 افراد زخمی ہیں، ابھی تک کسی گروپ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ بامیان کو افغانستان کا ایک محفوظ صوبہ سمجھا جاتا ہے ، یہ غیر ملکی سیاحوں کے لئے انتہائی پرکشش جگہ ہے، اس شہر میں سالانہ ہزاروں بین الاقوامی سیاح آتے ہیں، یہ پہلا موقع ہے کہ جب صوبے میں اس طرح کے دھماکے ہو رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں