اشتہار

اب کی بار سندھی گیت، علی ظفر نئے چہروں کے ساتھ دوبارہ میدان میں‌ آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: باصلاحیت نوجوانوں اور گلوکاروں کو موقع فراہم کرنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر نے عروج فاطمہ اور عابد بروہی کے ساتھ نئے گانے کی ریکارڈنگ شروع کردی۔

علی ظفر نے سابق گلوکارہ شازیہ خشک کی آواز میں گائے ہوئے سندھی گیت ’الے‘ کو نئے انداز سے پیش کرنے کی تیاری شروع کردی۔ اس گانے میں اُن کے ساتھ 13 سالہ گلوکارہ عروج فاطمہ اور نوجوان ریپر عابد بروہی بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر علی ظفر نے گانے کے پرومو کی ویڈیو شیئر کی جس میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے گلوکارہ سندھی اجرک پہنے اور ثقافتی رقص کرتے نظر آرہی ہیں جبکہ اس میں نوجوان ریپر عابد بروہی بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: لیلا او لیلا کے بعد علی ظفر اب کون سا گانا گائیں گے؟

گلوکار نے لکھا کہ ’لیلا او لیلا‘ کی مقبولیت کے بعد اب کی بار میں، عابد بروہی اور فاطمہ ’الے‘ گیت کے ساتھ واپس آرہے ہیں۔ علی ظفر نے اس ویڈیو کے ساتھ جئے سندھ، جئے پاکستان اور اجرک کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق علی ظفر کی یہ منفرد کمپوزیشن 26 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: علی ظفر کا باصلاحیت نوجوانوں کے لیے زبردست اعلان

واضح رہے کہ علی ظفر نے گزشتہ برس بلوچستان سے تعلق رکھنے والی عروج فاطمہ کی موسیقی سے محبت کو دیکھتے ہوئے اُن کا خیر مقدم کیا اور پھر اُن کے ساتھ ’لیلا او لیلا‘ گانا ریکارڈ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں