اشتہار

گیمرز کے لیے بڑی خوش خبری، فواد چوہدری نے بڑا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ویڈیو گیمز کے شوقین افراد کو بڑی خوش خبری سنادی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فواد چوہدری نے اعلان کیا کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ویڈیو گیمز کے شوقین افراد کے لیے اینیمیشن اور ویڈیو گیمزکا خصوصی پروگرام لارہی ہے۔

انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ کو پڑھنے میں دلچسپی نہیں اور موبائل فون پر  گیمز کھیلنے کی عادت ہے تو تیاری کریں کیونکہ ہماری وزارت (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) ویڈیو گیمز پروگرامنگ کے حوالے سے  پروگرام لارہی ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: فواد چوہدری نے نیٹ فلیکس استعمال کرنے والے پاکستانیوں‌ کو خوش خبری سنادی

یہ بھی پڑھیں: 5 جی کے بعد دنیا تبدیل ہو جائے گی: فواد چوہدری

انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے ذریعے ہم 90 ارب ڈالر کی گیمنگ انڈسٹری کا حصہ بن جائیں گے۔ وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ حصہ لینے والے نوجوانوں کو گیمز سرٹیفیکٹس بھی دیے جائیں گے، یہ نوجوان کے لیے گیم ہی نہیں گیم چینجر ہوں گے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں آن لائن گیمز کی مقبولیت تیزی سے بڑھ رہی ہے، اس حوالے سے بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے جس میں مختلف ممالک سے کھلاڑی حصہ لیتے ہیں۔ ایونٹ یا لیگ میں جیتنے والے گیمر کو لاکھوں ڈالرز کا انعام بھی دیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں