اشتہار

سعودی عرب میں آن لائن کلاس کے دوران ٹیچر کا انتقال

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں واقع شہر دمام میں آن لائن کلاس کے دوران طلبہ کے سامنے ٹیچر انتقال کرگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر دمام میں محمد حسن نامی ٹیچر آن لائن کلاس لیتے ہوئے اچانک فرش پر گر گئے اور چند لمحوں کے دوران ہی زندگی کی بازی ہار گئے۔

رپورٹ کے مطابق محمد حسن نامی استاد دمام میں واقع ایک نجی سیکنڈری اسکول میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) پڑھاتے تھے۔

- Advertisement -

سعودی عرب کے مشرقی صوبائی ایجوکیشن کے ترجمان سعید البہس نے ٹیچر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے ساتھی کے انتقال کا علم ڈیوٹی ختم کرنے پر ہوا، انہوں نے کہا کہ کئی طلبہ اور اساتذہ نے واٹس ایپ پر اطلاع دی تھی کہ اسکول کے ایک ٹیچر کلاس لیتے ہوئے انتقال کرگئے۔

سعید البہس کا کہنا تھا کہ محمد حسن اسکول میں نہیں تھے بلکہ اسکول کے قریب واقع ایک گھر سے بچوں کی آن لائن کلاس لے رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آن لائن کلاس لینے والے طلبہ نے ہی اپنے دیگر اساتذہ کو واقعے کی اطلاع دی تو فوری طور دیگر اساتذہ مدد کے لیے محمد حسن کے گھر پہنچے تھے تاہم اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹر نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں