اشتہار

آل انڈیا مسلم لیگ کی پہلی خاتون رکن بیگم جہاں آرا شاہنواز کی برسی

اشتہار

حیرت انگیز

آج آل انڈیا مسلم لیگ کی پہلی خاتون رکن اور جدوجہدِ آزادی کی راہ نما بیگم جہاں آرا شاہنواز کی برسی ہے۔ وہ 27 نومبر 1979ء کو لاہور میں وفات پاگئی تھیں۔

بیگم جہاں آرا شاہنواز 7 اپریل 1896ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد سر میاں محمد شفیع نہ صرف آل انڈیا مسلم لیگ کے بانیوں میں شامل تھے بلکہ اس تنظیم کا نام بھی انھوں‌ نے تجویز کیا تھا۔

بیگم جہاں آرا شاہنواز نے اس زمانے میں‌ تینوں گول میز کانفرنسوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔ 1937ء اور 1946ء میں انھیں پنجاب اسمبلی کی رکن منتخب کیا گیا جب کہ 1946ء میں قائدِاعظم نے مسلم لیگ کی جانب سے مؤقف پیش کرنے کے لیے وفد کی معیت میں انھیں‌ امریکا بھیجا۔ 1947ء میں بیگم جہاں آرا شاہنواز پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں اور 1955ء سے 1961ء تک مغربی پاکستان میں اسمبلی کی رکن بھی رہیں۔

- Advertisement -

بیگم جہاں آرا آزادی کی جدوجہد میں پیش پیش رہنے اور سیاسی میدان میں سرگرم رہنے کے ساتھ ساتھ علم و ادب سے بھی جڑی رہیں اور ان کے افسانے کتابی شکل میں‌ شایع ہوئے۔ انھوں نے Father And Daughter کے عنوان سے اپنے والد سے متعلق کتاب بھی تحریر کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں