جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سونے کی قیمت میں حیران کن کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی جس کے بعد سونا مزید سستا ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کمی سے 94 ہزار 307 روپے ہوگئی۔

- Advertisement -

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 20 ڈالر کم ہوکر 1787 ڈالر فی اونس پر آگئی۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 350 روپے اضافے سے ایک لاکھ 10 ہزار 650 روپے ہوگئی تھی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 300 روپے اضافے سے 94 ہزار 864 روپے ہوگئی تھی۔

ڈالر کی ہفتہ وار رپورٹ

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر 1 روپے 27 پیسے سستا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 160.73 سے کم ہوکر 159.46 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک ہفتے میں 55 پیسے سستا ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 161 سے کم ہوکر 160.45 روپے کا ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں