اشتہار

بھارت میں مسافر طیاروں پر شہد کی مکھیوں کا حملہ، دو پروازیں تاخیر شکار

اشتہار

حیرت انگیز

کولکتہ : بھارتی نجی ایئر لائن کے دو مسافر بردار طیاروں پر شہد کی  مکھیوں نے اچانک چھتا بنالیا، شہد کی مکھیوں کے حملے کی وجہ سے پروازوں کو تاخیر کا شکار ہونا پڑا۔

غیرخبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہد کی مکھیوں کے حملے کا واقعہ اتوار اور پیر کے روز اس وقت پیش آیا جب مغربی بنگال کی ریاست کولکتہ کے ہوائی اڈے پر وستارا ایئرلائن کے مسافر بردار طیارے اڑان بھرنے کےلیے تیار کھڑے تھے۔

اڑان بھرنے سے کچھ دیر پہلے عملے سے طیارے کے اگلے دروازے کے برابر شہد کی مکھیوں کا بڑا سا چھتا لگا دیکھا جس کے باعث مسافروں کو طیارے میں سوار ہونے سے روک دیا گیا اور فائر بریگیڈ عملے کو مطلع دی۔

- Advertisement -

فائر بریگیڈ عملے نے واٹر کینن کی مدد سے چھتے پر پانی تاکہ مکھیوں کو جہاز سے دور کیا جاسکے۔

ایئرپورٹ حکام نے مکھیوں کے حملے اور انہیں دور کرنے کی ویڈیو یوٹیوب اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی شیئر کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں