اشتہار

عماد وسیم کیلیے زبردست خوشخبری، پی سی بی نے اجازت دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کو بگ بیش لیگ کے لیے این او سی جاری کردیا۔

پی ایل ایس فائیو کی فاتح ٹیم کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کو بگ بیش لیگ کی فرنچائز میلبرن رینیگیڈز نے پیش کش کی تھی جس پر عماد وسیم نے این او سی کے لیے پی سی بی کو درخواست دی۔

پی سی بی نے عماد وسیم کو این او سی جاری کر دیا ہے جس بعد وہ سیزن 10 کے لیے میلبزن رینیگیڈز کی نمائندگی کریں گے۔

- Advertisement -

عماد وسیم اس وقت قومی اسکواڈ کے ساتھ دورہ نیوزی لینڈ پر موجود ہیں جس میں گرین شرٹس 18 دسمبر سے اپنے مشن کا آغاز کرے گی۔

عماد وسیم آئندہ برس بی بی ایل کے لیے دستیاب ہوں گے اور وہ آسٹریلوی لیگ کا حصہ بنیں گے۔اس سے قبل دلبر حسین، حارث رؤف، شاہد آفریدی سمیت کئی نامور پاکستانی کھلاڑی آسٹریلوی لیگ کا حصہ بن چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں