تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

حمزہ علی عباسی اب کیا کرنے جارہے ہیں؟

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے اداکار حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے دوری اختیار کرنے کی وجہ بتا دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر حمزہ علی عباسی نے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اسی وجہ سے انہوں نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں ’خدا‘ کے موضوع پر ایک کتاب لکھ رہا ہوں، مجھے امید ہے کہ انشاء اللہ یہ کتاب آئندہ برس (2021) جون  تک مکمل ہوجائے گی‘۔

حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ ’اسی وجہ سے میں نے سوشل میڈیا سے کچھ وقت کے لیے کنارہ کشی یا دوری اختیار کی ہے‘۔

واضح رہے کہ معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور گزشتہ برس 25 اگست کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، جس کے بعد دونوں نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: حمزہ علی عباسی کا شوبز میں واپسی کا اعلان

حمزہ علی عباسی نے عارضی جبکہ نیمل خاور نے مستقل بنیادوں پر انڈسٹری کو خیر باد کہا تھا۔ شادی کے بعد  حمزہ اور نیمل کے ہاں رواں برس 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے محمد مصطفیٰ عباسی رکھا۔

Comments

- Advertisement -