تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

بیوی سے جھگڑا، سفاک باپ نے 5 بچوں‌ کو نہر میں‌ پھینک دیا

پتوکی: پنجاب کے ضلع قصور میں شوہر نے اہلیہ سے جھگڑے کے بعد پانچ بچے نہر میں پھینک دئیے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل پتوکی میں سفاک باپ نے 5 بچوں کو نہر میں پھینک دیا، 2 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تین بچوں کی لاش تاحال جاری ہے، بچوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ناراض بیوی کا غصہ بچوں پر اتارنے والے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ریسکیو آپریشن انچارج کے مطابق غوطہ خوروں کو طلب کرلیا گیا ہے بچوں کی تلاش تک آپریشن جاری رکھیں گے۔

ڈی ایس پی، ریسکیو اہلکار، غوطہ خوروں سمیت دیگر عملہ جائے وقوعہ پر موجود ہے۔ ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ لاپتا بچوں میں 5 سالہ بیٹا، 7 اور 3 سالہ بیٹیاں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: گجرات، غربت سے تنگ باپ 4 بچوں سمیت نہر میں کود گیا

واضح رہے کہ گزشتہ سال صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں غربت سے پریشان باپ چار بچوں سمیت نہر میں کود گیا تھا، شاویز نے 4 بچے موٹر سائیکل پر سوار کرکے نہر میں گرادی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیم نے باپ اور تین بچوں کو نہر سے زندہ باہر نکال لیا جبکہ چوتھے بیٹے کی تلاش کے لیے نہر میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال سال فروری میں گھریلو حالات سے تنگ آکر ماں نے مبینہ طور پر 2 بچیوں کو نہر میں پھینک دیا تھا، بچیوں کی عمریں ساڑھے سات سال اور تین سال تھیں۔

Comments

- Advertisement -