اشتہار

کمپنی کی منفرد پیش کش پر شہریوں‌ نے کئی گاڑیاں‌ تباہ کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی کمپنی نے لوگوں کو اپنا غصہ ٹھنڈا کرنے کے لیے گاڑیاں تباہ کرنے کی منفرد پیش کش کی جس کو متعدد شہریوں نے قبول کر کے درجنوں کاریں تباہ کردیں۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں پرانی گاڑیوں کو اچھے داموں خریدنے والی اسکریپ کمپنی نے 2020 سے نالاں افراد کے غصے کو کم کرنے کے لیے منفرد پیش کش کی۔

اسکریپ کار کمپنی نے  شہریوں کو پیش کش کی کہ اگر وہ بہت زیادہ غصے میں ہیں تو آن لائن فارم بھریں اور پھر اپنا غصہ منفرد طریقے سے اتاریں۔ کمپنی نے درخواست گزاروں کے ایک گروپ کا انتخاب کیا جنہیں اپنے گودام مدعو کیا۔

- Advertisement -

شہری جب یارڈ پہنچے تو کمپنی کی جانب سے انہیں اسلحہ اور گولیاں فراہم کی گئیں اور ہدایت کی گئی کہ وہ سامنے کھڑی گاڑیوں کو جس انداز سے چاہیں تباہ کردیں۔

اسکریپ کمپنی نے ان تمام گاڑیوں پر 2020 درج کیا ہوا تھا تاکہ شہریوں کا غصہ کم کیا جاسکے۔ یارڈ پہنچنے والے شہریوں نے فائرنگ کر کے گاڑیاں تباہ کیں اور جو بچ گئیں انہیں ٹینکر تلے روندا گیا۔

کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’کرونا اور دیگر وجوہات کی وجہ سے سال 2020 بہت سارے لوگوں کے لیے خوفناک ثابت ہوا جس کی وجہ سے وہ غصے سے بھرے ہوئے ہیں‘۔

اعلامیے کے مطابق ’شہریوں کے غصے کو کم کرنے کے لیے اُن سے ہی گاڑیاں خریدی گئیں اور پھر انہیں پیش کش کی گئی کہ وہ اپنا غصہ گاڑی پر نکال کر انہیں‌ اپنے ہاتھوں سے تباہ کریں‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں