اشتہار

پاکستانی اسپنر نے ’شین وارن‘ کی یاد تازہ کردی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے راؤنڈ میں پاکستانی اسپنر زاہد محمود نے لیجنڈری اسپنر شین وارن کی یاد تازہ کردی۔

تفصیلات کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے راؤنڈ میں سدرن پنجاب کی نمائندگی کرنے والے لیگ اسپنر زاہد محمود نے بلوچستان کے ایاز تصور کو بولڈ کرکے آسٹریلوی لیجنڈ شین وارن کی یاد دلادی۔

ایاز تصور نے کھیل کے پہلے سیشن میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی تھی، انہوں نے 76 رنز کی اننگز کھیلی اور زاہد محمود کی نہ سمجھ آنے والی گیند پر بولڈ ہوئے۔

- Advertisement -

زاہد محمود کی لیگ بریک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ماہرین زائد کی اس گیند کو قائد اعظم ٹرافی کی بہترین گیند قرار دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان کی ٹیم سدرن پنجاب کے خلاف 164 رنز پر ڈھیر ہوگئی،

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں