اشتہار

مشہور ترک ڈرامے کا اصل کردار پاکستان پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سلطنت عثمانیہ کی تاریخ پر مبنی مشہور ڈرامے ارطغرل غازی کے مرکزی کردار نبھانے والے اداکار پاکستان پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سال دوہزار بیس میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والاترک ڈرامہ ارطغرل غازی کے اصل کردار اینگن آلتان لاہور پہنچ گئے ہیں،ترک سفارتخانے نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ارطغرل کی لاہور ایئرپورٹ کی تصویر جاری کردی ہیں۔

https://twitter.com/PakTurkey/status/1336889821713870848?s=20

- Advertisement -

اینگن آلتان نجی کمپنی کی دعوت پر پاکستان کے مختصر دورے پرلاہور پہنچے، جہاں ان کا کاروباری کمپنی کے مالک نے بھاری سیکیورٹی کے ساتھ خود استقبال کیا۔

اس سے قبل سولہ ستمبر کو ’ارطغرل غازی کے معروف اداکار جاوید جیتن گُنیر (دوآن ایلپ) پاکستان پہنچے تھے، تُرک اداکار جاوید جیتن گُنیر نے اپنے مداحوں کو پاکستان پہنچنے کی اطلاع فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے دی تھی، جہاں انہوں نے اپنے بورڈنگ پاس کی تصویر شیئر کی جب کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد انہوں نے انسٹاگرام پر ایک موسیقی پروگرام کی ویڈیو بھی اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گڈ مارننگ اسلام آباد۔

یہ بھی پڑھیں:  ترک ڈرامے “ارطغرل غازی” کا سپاہی روشان پاکستان پہنچ گیا

واضح رہے کہ گذشتہ سال وزیراعظم عمران خان نے مشہور ترک سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ کو پی ٹی وی پر نشر کرنے کی ہدایت کی تھی ، سیریل پاکستان میں نشر کرنے کا مقصد قوم کواسلامی تاریخ سے آگاہ کرنا ہے۔

تاہم ارطغرل غازی نے پاکستان میں اپنے آغاز کے ساتھ ہی کامیابی کے تمام ریکارڈز کو پاش پاش کیا، اس کی ہر قسط کو لاکھوں افراد دیکھ رہے ہیں، یہی نہیں ڈرامے میں کردار ادا کرنے والے ترک فنکاروں کے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کے فالوورز کی تعداد بھی لاکھوں تک جاپہنچی ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں