اشتہار

اداکارہ فریال اور دانیال سے متعلق افواہیں دم توڑ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اداکارہ فریال محمود اور دانیال راحیل کی شادی کے7 ماہ بعد علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تھیں تاہم میاں بیوی کی نئی پوسٹوں سے ان کی علیحدگی کے حوالے سے افواہوں کی تردید ہوگئی۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نئی جوڑی اداکار دانیال راحیل اور اداکارہ فریال محمود رواں برس مئی میں لاک ڈاؤن کے دوران سادہ سی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

نئے جوڑے نے اپنی شادی کی خبر سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرکے دی تھی، بعد ازاں شادی کے کچھ عرصے میں فریال اور دانیال کے حوالے سے علیحدگی کی یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ ان دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر اَن فالو کردیا ہے اور علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

- Advertisement -

مذکورہ صورتحال کے بعد دانیال راحیل نے اہلیہ فریال محمود کی سالگرہ کے موقع پر خوبصورت تصاویر شیئر کرکے تمام افواہوں کو رد کردیا۔

ان تصاویر میں فریال محمود کی سالگرہ مناتے ہوئے نہایت خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں، دانیال نے اپنی بیوی کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ سالگرہ مبارک بیوٹی فل، فریال محمود نے یہ تصویر اپنی انسٹا اسٹوری میں بھی شیئر کی ہے۔

فریال محمود اور دانیال راحیل کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ان تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں