اشتہار

پشاور میں دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کی قیمتیں مقرر کردی گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: بالی ووڈ کے ممتاز فنکاروں دلیپ کمار اور راج کپور کے خیبرپختونخوار میں قائم مکانات کی سرکاری قیمتیں مقرر کردی گئی ہیں، حکومت نے ان گھروں کو میوزیم میں تبدیل کرنے کے لیے اقدامات شروع کردیے۔

تفصیلات کے مطابق لیجنڈری فنکاروں نے اپنی زندگی کا کچھ حصہ پشاور میں گزارا تھا اور یہ مکانات انتہائی خستہ حال ہیں، دونوں گھر اس وقت مقامی افراد کی ملکیت ہیں، لیکن صوبائی حکومت اسے محفوظ کرکے میوزم بنانا چاہتی ہے، اسی لیے دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔

کے پی حکومت کا دلیپ اور راج کپور کے گھروں کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ - Entertainment - Dawn News

- Advertisement -

راج کپور کی حویلی کی قیمت 1 کروڑ 50 لاکھ مقرر کی گئی جبکہ دلیپ کمار کے آبائی گھر کی قیمت 80 لاکھ 56 ہزار رکھی گئی ہے، حکومت معروف فنکاروں کے گھر عجائب گھر میں تبدیل کرے گی۔

محکمہ آثار قدیمہ نے فنڈز کی فراہمی کے لیے حکومت کو کیس ارسال کردیا ہے۔

وزریراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی کامران بنگش کا اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فنکاروں کے گھر ہمارا قومی ورثہ ہے انہوں نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دیکھائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مکانات کی ملکیت رکھنے والوں نے حالیہ دنوں گھر میں توڑ پھوڑ کی تھی جس پر حکومت نے ایکشن لیتے ہوئے کیس بھی کیا، اس حوالے قانونی پیچیدگیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے، ہم ان گھروں کو میوزم بنا کر عوام کے لیے کھولنا چاہتے ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت آنے کے بعد ان گھروں کو قومی ورثہ قرار دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں