جمعرات, مئی 30, 2024
اشتہار

حکومت کا نجی تعلیمی اداروں سے متعلق بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی حکومت نے نجی تعلیمی اداروں کو ریلیف دینےکا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کم فیس والے نجی اسکولوں کو بلاسود قرضے دینےکا اعلان کر دیا۔

حکومت نے نجی اسکولوں کی رجسٹریشن میں ایک سال کی توسیع اور فیڈرل بورڈ میں داخلہ جات بھجوانےکی آخری تاریخ میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی سیکرٹری تعلیم سےنجی تعلیمی اداروں کے وفدنے ملاقات کی جس میں نجی تعلیمی اداروں نے11جنوری کوتعلیمی ادارے کھولنے کا مطالبہ کیا۔

- Advertisement -

وفد کے مطالبے پر حکومت نے ہفتے میں ایک دن بچوں کو نجی اسکولوں میں بلانےکی اجازت دینےکا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی سیکرٹری تعلیم نے بتایا کہ حکومت نجی تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئےکوشش کررہی ہے چھوٹےاسکولوں کو بلاسود قرضے دینے کیلئے سمری تیارکرلی، نجی تعلیمی اداروں کوآسان اقساط پر قرضے مل سکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں