اشتہار

پارٹی پالیسی سے اختلاف، مصطفیٰ‌ نواز کھوکھر نے استعفیٰ‌ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سینیٹر مصطفیٰ نواز کھرکھر نے پارلیمانی نمائندوں سے استعفے لینے کے معاملے پر پارٹی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کو پی پی ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پی ڈی ایم کے فیصلوں کو ماننے اور ایوانوں سے استعفے دینے کے معاملے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے سے سخت اختلاف کیا۔

ذرائع کے مطابق مصطفیٰ نوازکھوکھر نے بلاول بھٹو کے ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے قیادت کے سامنے یہ بات رکھی کہ ’میں استعفے کے معاملے کی وضاحت نہیں کرسکتا‘۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بلاول بھٹو کے ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دیا، اُن کا پیپلزپارٹی سے علیحدگی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے میڈیا سیل نے تصدیق کی کہ سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پارٹی سے علیحدگی اختیار نہیں کی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل اے آر وائی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر اعتزاز احسن نے استعفوں کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسمبلی سے استعفے دینے کا فیصلہ بالکل غلط ہے، میں پارٹی قیادت اور پالیسی سازوں کے سامنے اپنے تحفظات بیان کروں گا کیونکہ ایسا کرنے سے پی پی خود پر ایک چھاپ لگوا لے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں