جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

فلپائنی شہری کے کان سے لال بیگ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

منیلا: فلپائنی شہری کے کان میں داخل ہونے والے لال بیگ کو 12 گھنٹے بعد باہر نکال لیا گیا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلپائن کے صوبے باتنگاس کے شہر سناتو سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ لیو اونڈن کان میں شدید درد کی وجہ سے ملازمت سے جلد دفتر آگئے تھے۔

لیو نے بتایا کہ انہیں تقریباً 12 گھنٹے سے کان میں کسی چیز کی موجودگی کا احساس ہورہا تھا جس کے چلنے سے کھرچن جیسی آواز محسوس ہورہی تھی۔

وقت کے ساتھ ساتھ کان میں درد بڑھتا رہا جس کے بعد انہوں نے اپنے رشتے دار کو کان دیکھنے کے لیے کہا جس نے جب ٹارچ ڈال کر دیکھا تو اندر کوئی چیز موجود تھی۔

مزید پڑھیں: نوجوان کے کان سے 10 لال بیگ برآمد

گھر میں موجود رشتے دار نے کان میں نظر آنے والی چیز کو پکڑنے کی کوشش کی تو وہ وہاں سے اندر کی طرف بھاگ گئی جس کے بعد لیو تھوڑی دیر ایسے ہی بیٹھ گئے اور جب دوبارہ وہ محسوس ہوئی تو انہوں نے اپنے رشتے دار کو بتایا۔ بعد ازاں انہوں نے چمٹی کی مدد سے لال بیگ کو کھینچ کر باہر نکالا جو تقریباً 1 انچ کے برابر تھا۔

لیو نے بتایا کہ رات میں سوتے وقت لال بیگ اُن کے کان میں داخل ہوا، جب میں نے اہلیہ سے درد کی شکایت کی تو انہوں نے تیل گرم کر کے ڈالا جبکہ مختلف طریقے اور ٹوٹکے بھی آزمائے مگر کوئی فرق نہیں پڑا تھا۔

نوٹ: یہ طریقہ کسی خطرے سے خالی نہیں ہے، اگر کبھی اس طرح کی صورت حال کا سامنا کرنا پڑے تو کسی بھی تجربے سے گریز کریں اور جلد از جلد ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں