اشتہار

سعودی عرب میں کورونا کیسز میں ریکارڈ کمی

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی حکام کو مہلک وبا کے خلاف جنگ میں کامیابیاں ملنے لگیں، کورونا سے حالات تیزی سے بہتری کا رخ اختیار کرنے لگے۔

مملکت میں نئے کورونا کیسز میں کمی کا رجحان برقرار ہے اور نئے کیسز میں ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مملکت بھر میں صرف 139 نئے کیس سامنے آئے ہیں جب کہ وبا سے اموات میں بھی کمی ریکارڈ ہوئی ہے جو گھٹ کر 12 تک آگئی ہے۔

- Advertisement -

مملکت میں کیسز کی مجموعی تعدادا 3 لاکھ 59 ہزار 888 اور اموات 6 ہزار 48 ہوگئی ہے۔

ایک روز کے دوران ریاض ریجن میں 44، مکہ مکرمہ ریجن میں 33، مشرقی ریجن میں 16، عسیر رجن میں 14 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

مدینہ منورہ ریجن میں غیر معمولی کمی رہی جہاں 24 گھنٹوں کے دوران صرف 11 کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔

اسی طرح الباحہ اور الجوف ریجن میں 4،4 جب کہ قصیم ریجن میں 3 نجران اور حائل ریجن میں دو، دو کیس رپورٹ ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں