جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

بیٹے کے قتل کا بدلہ: عدالتی احاطے میں ملزم کا قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کی عدالت میں پیشی پر آئے قتل کے ملزم کو مخالفین نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ کراچی کی ملیر کورٹ میں پیش آیا ،جہاں عدالتی احاطے میں ہونے والی فائرنگ کے باعث قتل کا ملزم موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے میڈیا کو بتایا کہ باپ نے بیٹے کے قاتل کو گولیاں مار کر قتل کیا، ملزم کفایت اللہ کے بیٹے احسن کو لانڈھی کے علاقے شیرپاؤ میں قتل کیا گیا تھا، قتل کا واقعہ دو ہزار سولہ میں پیش آیاتھا۔

عرفان بہادر کے مطابق آج جیل پولیس حکام زخمی ملزم کو عدالت میں پیشی پر لائے تھے، جہاں ملیر کورٹ میں پہلے سے موجود مسلح ملزمان نےقیدی پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے قتل کیس میں نامزد خوشدل نامی ملزم موقع پر ہی مارا گیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو رہےتھےکہ وکلا نے ایک کو پکڑلیا، فائرنگ کرنے والا ملزم قتل کیس کا مدعی تھا۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزم اسلحہ اندر لےکر کیسےداخل ہوا،پولیس نےجانچ شروع کردی اور عدالت آنے والے افراد کی تلاشی شروع کردی ہے، پولیس حکام کے مطابق جس وقت ملزم داخل ہوا اس وقت دروازے پر کس پولیس اہلکار کی ڈیوٹی تھی؟

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں