تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

کرونا ویکسین کے حوالے سے سعودی وزارت صحت کی اہم وضاحت

ریاض: سعودی وزارت صحت نے فائزر کمپنی کی تیار کردہ کرونا ویکسین کے حوالے سے اہم وضاحت جاری کی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا کہ کرونا ویکسین لینے سے قبل کسی ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہوگی، ویکسین تمام تجرباتی مراحل سے گزر چکی ہے اور بہترین طبی نتائج کی حامل ہے۔

وزارت کے زیر انتظام پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر العبدالعالی نے مزید کہا کہ کرونا ویکسین لینے سے قبل بہتر ہوگا کہ مریض اپنی میڈیکل ہسٹری کے بارے میں ڈاکٹر کو مطلع کردے تاکہ معالج کو یہ معلوم ہو سکے کہ مریض کو کون سے دیگر امراض لاحق ہیں۔سعودی وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے کرونا ویکسین کی مملکت کے لیے اسی وقت منظوری دی گئی جب ویکسین کے حوالے سے تمام لیبارٹری تجرباتی مراحل کامیاب ہوئے اور فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے مکمل جانچ پڑتال کر لینے کے بعد ہی فائزر کی کرونا ویکسین کو مملکت کے لیے منظور کیا گیا ہے۔

واضح رہے سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے کرونا وائرس کے لیے فائزر کمپنی کی تیار کردہ ویکسین کو مملکت میں استعمال کی اجازت دی جا چکی ہے، اس ضمن میں ویکسین کی امپورٹ کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  سعودی عرب میں کرونا کیسز میں ریکارڈ کمی

وزارت صحت کی جانب سے اس امر کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ویکسین مکمل طورپر محفوظ ہے، ویکسین کی منظوری سے قبل متعلقہ کمیٹی جس میں طب اور شعبہ ادویات کے ماہرین بھی شامل ہیں نے ویکسین کے حوالے سے تمام مراحل کا باریک بینی سے جائزہ لیا ہے جن کی تیار کردہ رپورٹس کے بعد سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے ویکیسن کی مملکت میں درآمد کی اجازت دی۔

Comments

- Advertisement -