اشتہار

سونے کی قیمت کو پھر پَر لگ گئے، ڈالر کی اونچی اُڑان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ ڈالر کی قدر میں بھی اضافے کا رجحان رہا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا اثر ملکی صرافہ مارکیٹ میں دیکھا گیا، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے سے ایک لاکھ 11 ہزار روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے بڑھ کر 95 ہزار 165 روپے پر آگئی۔

- Advertisement -

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونا 20 ڈالر مہنگا ہوکر 1844 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

ڈالر 12 پیسے مہنگا

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہوگیا، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 160.47 سے بڑھ کر 160.59 روپے پر بند ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں