بدھ, مئی 15, 2024
اشتہار

ساتھی کھلاڑی پر ہاتھ اٹھانا مشفیق کو مہنگا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکا: بنگلہ دیشی وکٹ کیپر بیٹسمین مشفیق الرحیم کو دوران میچ ساتھی کھلاڑی نسیم احمد پر ہاتھ اٹھانا مہنگا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی سینئر وکٹ کیپر بیٹسمین مشفیق الرحیم کو دوران میچ کیچ پکڑنے کے دوران ساتھی کھلاڑی پر غصے کے دوران ہاتھ اٹھانے پر بورڈ نے ایکشن لیتے ہوئے سزا سنادی۔

بنگابندھو ٹی 20 کپ کے دوران مشفیق آپے سے باہر ہوگئے تھے، مشفیق الرحیم نے اپنے اس رویے پر معافی بھی مانگ لی ہے۔

- Advertisement -

مشفیق الرحیم کو کرکٹ شائقین کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے ایکشن لیتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔

میچ ریفری رقیب الرحسن کا کہنا ہے کہ ماضی میں ان کا ریکارڈ اچھا رہا ہے، انہیں وارننگ دیتے ہوئے بتادیا گیا ہے کہ آئندہ اس قسم کا طرز عمل ان کے لیے مشکلات کھڑی کرسکتا ہے۔

قبل ازیں مشفیق الرحیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک اور ٹویٹر پر نسیم احمد سے معافی مانگی تھی انہوں نے اپنے مداحوں سے بھی اس رویے پر معذرت کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ انشا اللہ آئندہ کبھی میدان یا میدان سے باہر اس قسم کا رویہ اختیار نہیں کروں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں