اشتہار

پاکستانی ڈاکٹر نے جرمنی کا اعلیٰ‌ ترین سائنسی ایوارڈ‌ اپنے نام کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

برلن: جرمنی نے پاکستانی نژاد ڈاکٹر آصفہ اختر کو سائنسی تحقیق کے اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نواز دیا۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کی مشہور زمانہ تحقیقی سوسائٹی ماکس پلانک سے منسلک پاکستانی نژاد آصفہ اختر نے 2021ء کا لائبنٹس ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق اس کو جرمنی میں سائنسی تحقیق کے اعلیٰ ترین ایوارڈز میں شمار کیا جاتا ہے۔

- Advertisement -

ڈاکٹر آصفہ اختر کراچی میں پیدا ہوئیں، انہوں نے جرمنی کے ماکس پلانک انسٹیٹیوٹ برائے امیونولوجی اینڈ ایپی جینیٹکس میں خدمات انجام دیں اور اب وہ اس ادارے کی ڈائریکٹر بھی بن چکی ہیں۔انہیں جدید ترین تحقیق کی وجہ سے غیر معمولی شہرت حاصل ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں: دنیا کے 2 فیصد کامیاب سائنس دانوں کی فہرست میں 12 پاکستانی پروفیسرز شامل

ڈاکٹر آصفہ کو ایپی جینیٹکس، جین ریگولیشن اور بنیادی حیاتیاتی سیل پر نت نئے تجربات کرنے اور ان کی مدد سے انتہائی اہمیت کی حامل نئی معلومات منظر عام پر لانے جیسی گراں قدر خدمات پر ایوارڈ کا حق دار قرار دیا گیا ہے۔

انہیں ایوارڈ کے ساتھ ڈھائی لاکھ یورو کی خطیر انعامی رقم سے بھی نوازا جائے گا۔

میکس پلانک سوسائٹی کے شعبہ حیاتیات اور میڈیسن شیشن کی نائب صدر کی حیثیت سے فرائض انجام دینے والی ڈاکٹر آصفہ کا کہنا تھا کہ ’یہ ایوارڈ میرے لیے اعزاز کی بات ہے، میں اس کامیابی پر اپنے سابقہ لیب اور موجودی اراکین و ٹیم ممبران کی مشکور ہوں کیونکہ اُن کی انتھک محنت اور جدوجہد کی وجہ سے ایوارڈ کا حصول ممکن ہوا‘۔

Dr. Asifa Akhtar, a molecular biologist at the Max Planck Society, has been selected to receive Germany’s most…

Posted by German Consulate General Karachi on Tuesday, December 15, 2020

ڈاکٹر آصفہ اختر کا شمار دنیا کے اُن دس سائنسدانوں کی فہرست میں شامل ہے جنہیں 2021 میں منعقد ہونے والی ورچوئل تقریب میں ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں