اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

سینئر صحافی طارق محمود کرونا کے باعث انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سینئرصحافی طارق محمود کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق سینئرصحافی طارق محمود کچھ عرصے سے اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج تھے، حالت تشویشناک ہونے کے باعث وہ وینٹی لیٹرز پر تھے، جہاں آج وہ انتقال کرگئے۔

مرحوم طارق محمود اےآر وائی نیٹ ورک سے بھی منسلک رہے،اس کے علاوہ وہ کئی ملکی اخبارات اورنشریاتی اداروں سے وابستہ رہے۔

- Advertisement -

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سینئر صحافی طارق محمود ملک کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے، اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر خارجہ نے کہا کہ طارق محمود ملک ایک زیرک اور منجھےہوئے رپورٹر تھے۔

اس سے قبل چودہ نومبر کو نجی ٹی وی سے وابستہ سینئر صحافی ارشد وحید چوہدری بھی کرونا کے باعث انتقال کرگئے تھے، ارشد وحید چوہدری نیشنل پریس کلب کےسینئر نائب صدر بھی تھے۔SAMAA - Senior journalist Arshad Waheed Chaudhry dies of coronavirusبارہ نومبر کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ علالت کے باعث انتقال کرگئے تھے، اسی روز سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے، راجہ پرویز اشرف کے کوویڈ 19 میں مبتلا ہونے کی تصدیق ان کے صاحبزادے نے ٹوئٹ کے ذریعے کی جو بعد ازاں کرونا وبا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  مولانا طارق جمیل کرونا کا شکار، اسپتال منتقل

بارہ نومبر کو ہی سابق چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں جان لیوا کرونا وائرس کی دوسری لہر اب تک ہزاروں افراد کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے، جن میں ملک کی نامور سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات بھی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں