اشتہار

عامر کو کیا کرنا چاہیے؟ انضمام کا مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

لیجنڈری بیٹسمین انضمام الحق نے کہا ہے کہ محمد عامر نے جذبات میں آکر ریٹائرمنٹ کا بڑا فیصلہ کیا ہے، ایشوز پر بات کے لیے بہت سے دروازے کھلے ہیں جن سے بات کرکے مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔

فاسٹ بولر عامر کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ انسان جذبات میں آکر بڑے فیصلے کرلیتا ہے پھر بعد میں اس پر پچھتاوا ہوتا ہے، عامر کے قریبی لوگوں کو چاہیے کہ وہ اسے سمجھائیں۔

پاکستان کے لئے مزید کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتا، عامر کی پی سی بی کو تصدیق

- Advertisement -

انضمام الحق نے کہا کہ اگرعامر کو وقاریونس سمیت کسی سے بھی مسائل تھے تو پہلے بتانا چاہیے تھا مصباح الحق سے بات کرنی چاہیے تھی اگر پھر بھی مسئلہ حل نہیں ہوتا تو پی سی بی کے بڑوں سے بات کرتے، اچانک اتنا بڑا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔

سابق کپتان نے کہا کہ عامر پاکستانی ٹیم کا اہم کھلاڑی ہے جسے اپنی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہونا چاہیے اور خود پر اتنا اعتماد ہو کہ ٹیم میں واپس آ سکیں، جذبات میں آکر فیصلے کرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا کہ محمد عامر کے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے تھا۔

عاقب جاوید نے کہا کہ محمد عامر اب لیگ کھیلنے پر زیادہ توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

فاسٹ بولر سہیل تنویر نے کہا کہ محمد عامر پی سی بی کے رویے سے مایوس ہوگئے تھے لیکن انہیں ہار نہیں ماننی چاہیے تھی بلکہ مقابلہ کرنا چاہیے تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں