جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

اے آر وائی لاگونا، کراچی کے بعد اب پنجاب کے عوام کے لیے بڑا تحفہ

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ: کراچی میں بھرپور پذیرائی کے بعد اے آر وائی لاگونا کی انتظامیہ نے پنجاب کے وسطی علاقے میں اے آر وائی لاگونا ڈی ایچ اے کی تعمیر کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اےآروائی لاگونا اور ڈی ایچ اے نے کراچی میں بھرپور پذیرائی کے بعد اب اےآروائی لاگونا ڈی ایچ اے پنجاب کے وسطی علاقے گوجرانوالہ میں بھی تعمیر کرنے کا اعلان کردیا۔

اےآروائی لاگونا ڈی ایچ اے نے گوجرانوالہ میں بیچ ویوسوسائٹی بنائے گا۔ اس ضمن میں اے آر وائی لاگونا اور ڈی ایچ اے گوجرانوالہ میں مفاہمتی یادداشت پردستخط ہوئے۔

تقریب میں چیئرمین اے آر وائی لاگونا سلمان اقبال، پروجیکٹ ڈائریکٹرڈی ایچ اے بریگیڈیئر عامرکیانی شریک تھے جبکہ وسیم بادامی نے میزبانی کے فرائض انجام دیے۔کورکمانڈرگوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

مزید پڑھیں: اے آر وائی لاگونا پاکستان کا سب سے بڑا اور انوکھا پروجیکٹ ہوگا، سلمان اقبال

یہ بھی پڑھیں:دبئی میں اے آر وائی لاگونا سٹی کے لیے پلیٹنیم ایجنٹ کا اعلان

اسی سے متعلق: اے آر وائی لاگونا: سلمان اقبال کا پاکستان کے پہلے مصنوعی ساحل اور ریزورٹ ہاؤسنگ پراجیکٹ کا اعلان

اسے بھی پڑھیں: پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے کام کرتے رہیں گے، سلمان اقبال

اے آر وائی لاگونا کے چیئرمین سلمان اقبال، پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈی ایچ اے بریگیڈیئر عامر کیانی  نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

مفاہمتی یادداشت کے تحت ڈی ایچ اے گوجرانوالہ اے آر وائی لاگونا کو پروجیکٹ کے لیے 400 ایکڑ زمین فراہم کرے گا جس پر مصنوعی ساحل اور رہائشی و کمرشل تعمیرات کی جائیں گی۔

سی ای او اے آر وائی نیٹ ورک اور چئیرمین اے آر وائی لاگونا سلمان اقبال کا کہنا تھا گجرانوالہ میں دنیا کا سب سے بڑا لگونا بنے گا جو لوگوں کا طرزِ‌زندگی (لائف اسٹائل) تبدیل کردےگا۔

Another step forward! Today Mr Salman Iqbal –Chairman ARY Laguna and Brig Muhammad Amer Kayani signed MOU for the…

Posted by ARY Laguna on Friday, December 18, 2020

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں