اشتہار

محمد عامر کی ریٹائرمنٹ : تجربوں نے پاکستان کرکٹ کا برا حال کردیا، کامران اکمل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ پاکستان کرکٹ کے لیے اچھا نہیں، تجربوں نے پاکستان کرکٹ کا برا حال کردیا، مینجمنٹ کی انا کے باعث کرکٹ نیچے کی طرف جارہی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے 38 سالہ کامران اکمل کا کہنا ہے کہ ورک لوڈ کی وجہ سے محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی جو کہ بہتر فیصلہ تھا تاہم ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کو جواز بنا کر عامر کو دیگر فارمیٹ سے الگ کرنا ٹھیک نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 6 ، 7 سال سے سلیکشن معاملات میں تسلسل نہیں، ٹی ٹونٹی پرفارمنس پر ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کا انتخاب ہوگا تو محمد عامر کی طرح کئی اور کھلاڑی کرکٹ کو خیرباد کہنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

- Advertisement -

وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ محمد عامر دنیا کی ہر لیگ کھیل رہا ہے، قومی ٹیم میں آنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے مگر تجربے کرکے ملکی کرکٹ کا برا حال کردیا گیا ہے۔

کامران اکمل کا مزید کہنا تھا کہ ذاتی تعلقات پر ٹیم بنانے سے کرکٹ کو نقصان پہنچ رہا ہے، پی سی بی نے محمد عامر کو بہت سپورٹ کیا، عامر نے موجودہ مینجمنٹ کی وجہ سے فیصلہ لیا، نئی مینجمنٹ آئے گی تو ہو سکتا ہے چیزیں بہتر ہوں۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی اپنی کرکٹ انجوائے کررہے ہیں، اگر وہ بھی ٹیم مینجمنٹ کے رویے کے باعث عامر کی طرح سوچتے تو 5 سال پہلے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں