اشتہار

اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے بلامقابلہ صدر منتخب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلمان اقبال ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ورلڈمیمن آرگنائزیشن کے دنیا بھر میں قائم 9 چیپٹرز نے سلمان اقبال پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آئندہ تین سال کے لیے آرگنائزیشن کا صدر منتخب کیا۔

اے آر وائی گروپ کے بانی حاجی عبدالرزاق یعقوب نے ورلڈ میمن آرگنائزیشن کی بنیاد رکھی تھی جس کا مقصد میمن برادری کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا تھا۔

- Advertisement -

سرآدم جی، عبدالستار ایدھی،حاجی عبدالرزاق یعقوب سمیت اہم شخصیات آرگنائزیشن کاحصہ رہیں جبکہ حاجی عبدالرزاق یعقوب، عبدالستارڈاڈا، سلیمان نور محمد نے اہم عہدوں پر ذمہ داریاں انجام دیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈمیمن آرگنائزیشن کے وفد کی وزیراعظم کو 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں تعاون کی پیشکش

آرگنائزیشن کے آئین کے مطابق ہر تین سال بعد انتخابات کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں دنیا بھر سے میمن برادری حصہ لیتی اور پینل منتخب کرتی ہے۔

ورلڈمیمن آرگنائزیشن  نےکئی ممالک  میں قدرتی آفات کے دوران خدمات انجام دیں، دنیا بھرمیں میمن برادری کیلئےخدمات پرسلمان اقبال کوبلامقابلہ صدرمنتخب کیاگیا۔

ورلڈ میمن آرگنائزیشن نے  پاکستان، شام ، ترکی سمیت کئی ممالک  میں قدرتی آفات کے دوران خدمات انجام دی جس کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں