اشتہار

کرونا ویکسینیشن کا آغاز کب سے ہوگا؟‌ جاپانی وزارت صحت نے اشارہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو: جاپان کے وزارتِ صحت نے آئندہ برس فروری سے کرونا ویکسینیشن کے آغاز کا عندیہ دے دیا۔

جاپانی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارتِ صحت نے مقامی حکومتوں کو کرونا ویکسینیشن کے پروگرام کی تیاریاں فروری سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ آئندہ برس کے دوسرے ماہ سے طبی عملے کو ویکسین لگانے کا آغاز کیا جائے۔

وزارتِ صحت کے حکام کے ایک روز قبل مرکزی ، صوبائی اور بلدیاتی حکومتوں کو ویکسینیشن کے منصوبے کو شروع کرنے کے حوالے سے مسودہ ارسال کیا۔

- Advertisement -

مسودے میں واضح کیا گیا ہے کہ آئندہ سال کی ششماہی سے قبل ویکسینیشن کے منصوبے کا آغاز کردیا جائے گا، اس ضمن میں تین غیر ملکی دوا ساز کمپنیوں سے ویکسین حاصل کی جائے گی جس کے لیے معاہدے بھی طے ہوچکے ہیں۔

معاہدے کے تحت دوا ساز کمپنیاں جاپان کو مطلوبہ خوراکیں فراہم کریں گی جس طبی عملے کے دس ہزار کارکنان کو دی جائیں گی، بقیہ تیس لاکھ عملے کو مارچ کے وسط میں ویکسین کی فراہمی کا آغاز کیا جائےگا جبکہ شہریوں کو اپریل یا اُس کے بعد ٹیکے لگائے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں