جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر داخلہ نے اہم احکامات جاری کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پیٹرول پمپس پر آئل اسمگلنگ 7 دن میں ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران کی جانب سے ایک اہم پیغام دینا ہے ہمیں ہدایت ہے پیٹرول پمپس پر آئل اسمگلنگ7دن میں ختم کردی جائے اور 7 دن میں پیٹرول پمپس سے پیٹرول کی غیر قانونی فروخت بندکردی جائے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ میڈیا مہم بھی چلائیں گے تاکہ آئل اسمگلنگ ختم ہو، اسمگل پیٹرول فروخت کرنے والےپیٹرول پمپس کوبند کردیا جائے گا اور اسمگلنگ میں ملوث پیٹرول پمپ کھلنےکی پھراجازت نہیں دی جائے گی۔

آج پاکستان میں پولیس کا ہر سپاہی سراٹھا کر چل رہا ہے. شیخ‌ رشید

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ مسیح برادری کوپاکستان کا سب سے وفادار شہری سمجھتا ہوں میں تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتاہوں، کرسچن برادری نے ساری زندگی راولپنڈی میں مجھے ووٹ دیا۔

قبل ازیں اسلام آباد پولیس لائن میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ سنبھالے ہوئے مجھے 8 دن ہوگئے ہیں، اسلام آباد کے خراب 1800 کیمرے چل پڑے ہیں۔

انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا صرف پاکستان نہیں دنیا میں آپ کا نام ہوگا، پہلی بار پاسنگ آؤٹ پریڈ میں کسی وزیراعظم نے شرکت کی ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یقین دلاتا وزارت داخلہ 120 دنوں میں بدل جائے گے، ہم لوگوں کو سہولت دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں