منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

آج پاکستان میں پولیس کا ہر سپاہی سراٹھا کر چل رہا ہے. شیخ‌ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزارت داخلہ سنبھالے ہوئے مجھے آٹھ دن ہوگئے، آج پاکستان میں پولیس کا ہر سپاہی سراٹھا کر چل رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد پولیس لائن میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ سنبھالے ہوئے مجھے 8 دن ہوگئے ہیں، اسلام آباد کے خراب 1800 کیمرے چل پڑے ہیں۔

وزیراعظم صاحب اور مجھے بھی ماں کی دعا ہے، انشااللہ وزیراعظم عمران خان قوم کو مسائل سے نکالیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا صرف پاکستان نہیں دنیا میں آپ کا نام ہوگا، پہلی بار پاسنگ آؤٹ پریڈ میں کسی وزیراعظم نے شرکت کی ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یقین دلاتا وزارت داخلہ 120 دنوں میں بدل جائے گے، ہم لوگوں کو سہولت دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے آج طور خم سے کراچی تک ہر سپاہی کو عزت دی ہے، اسلام آباد پولیس کی استعداد کار میں اضافہ کریں گے، 120دن میں تمام اسلام آباد کے تمام باغات کھول دئیے جائیں گے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی سچائی، دیانتدار، محنت پر پوری قوم اتفاق کرتی ہے، وزیر اعظم سے کہنا چاہتا ہوں اسلام آباد پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابر کردیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں