پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار نئی بلندیوں پر

اشتہار

حیرت انگیز

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے اور کےایس ای 100انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح قائم کر لی ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ مثبت انداز میں ہوئی اور مارکیٹ نئی بلند ترین سطح 73 ہزار 449 پوائنٹس تک پہنچ گئی۔

10انڈیکس 427 پوائنٹس کے اضافے سے73 ہزار85 پوائنٹس پر بند ہوا۔

- Advertisement -

دن بھر مجموعی طور پر 380 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 217 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ جب کہ 132 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔ مارکیٹ میں73 کروڑ 86 لاکھ سےزائدشیئرزکی لین دین ہوئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں 25 ارب 21 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 73,449 جبکہ کم ترین سطح 72,876 پوائنٹس رہی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں