اشتہار

بچیوں سے زیادتی کے واقعات، ملزم سے متعلق حیران کن انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

قصور: پتوکی کے علاقے سرائے مغل میں بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پتوکی کے علاقے سرائے مغل میں بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں ملوث گرفتار ملزم یاسین کا تفصیلی کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم یاسین کے خلاف ایک اوربچی سے زیادتی کا مقدمہ سامنے آیا ہے، ملزم نے پھول نگر کی 12 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی تھی، اس مقدمے میں ملزم جیل بھی کاٹ چکا ہے۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق ملزم یاسین اپنی چچی کو قتل کرنے پر نو سال کی سزا بھی بھگت چکا ہے، ملزم نے ڈنڈے مار کر اپنی بھابی کی ٹانگیں بھی توڑ دی تھیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے آج تک شناختی کارڈ نہیں بنوایا جس کی وجہ سے کرمنل ریکارڈ حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: پتوکی بچیوں سے زیادتی کی کوشش، ملزم نے اعتراف کر لیا

واضح رہے کہ دو روز قبل پتوکی میں کم سن بچیوں سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم یاسین نے دوران تفتیش پانچ بچیوں سے زیادتی کی کوشش کا اعتراف کیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے متاثرہ تین بچیوں سے زیادتی کی کوشش کی ، دو کو راستے میں ہی چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے ڈی این اے سیمپل حاصل کر کے پنجاب فرانزک لیب بھجوا دیے گئے ہیں، گرفتار ملزم نفسیاتی مریض لگتا ہے، اس سلسلے میں میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جا رہا ہے، تمام تر حقائق سائنسی ثبوتوں کے ساتھ سامنے لائے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں