تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

گو کورونا کا نعرہ لگانے والے بھارتی وزیر باز نہ آئے، نیا نعرہ بنالیا، ویڈیو وائرل

ممبئی : بھارت کو کورونا سے پاک کرنے کے مشن میں مصروف اور ” گو کورونا گو ” کا نعرہ دینے والے بی جے پی کے وزیر نے وبا کے خاتمے کیلئے ایک اور طریقہ بتا دیا۔

مضحکہ خیز نعرہ لگانے والے بھارتی رہنما مذاق کا نشانہ بننے کے باوجود باز نہ آئے اور قوم کو ایک اور نعرے کا درس دے دیا، اس بار انہوں نے "گو کرونا” کے بجائے "نو کرونا نو” کا نعرہ بلند کیا ہے۔

بھارتی دلت رہنما اور مودی حکومت میں وزیر رام داس اٹھاؤلے نے کچھ مہینے پہلے کورونا وبا سے بچنے کے لیے گو کورونا کا نعرہ لگایا تھا جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا تھا اور ان کا مذاق بھی بنا تھا اس کے علاوہ وہ خود بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ کورونا کے خاتمے کے لئے پہلے انہوں نے گو کورونا” کا نعرہ لگایا تھا لیکن اب چونکہ کورونا کے انسداد کی مہم کا آغاز عمل میں آگیا ہے جس کے تحت عوام کو اس کے ٹیکے دئیے جائیں گے لہٰذا اب میں  عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لئے  نیا نعرہ "نو کورونا۔۔ نو کورونا” لے کر آیا ہوں تاکہ اس وبا سے سب محفوظ رہ سکیں۔

واضح رہے کہ مرکزی وزیر نے کورونا کے ابتدائی ایام میں "گو کورونا” کا نعرہ چینی سفارت کار کے ہمراہ مل کر لگایا تھا جو اخبارات اور ٹی وی کی زینت بنا تھا۔

مزید پڑھیں : ‘گو کورونا گو’ کی وائرل ویڈیو والے بھارتی وزیر پر کورونا کا حملہ

اٹھاولے نے اس دوران دعویٰ کیا تھا کہ اس کا ورد کرنے سے یہ مرض ختم ہو جائے گا حالانکہ کورونا وبا کا پھیلاؤ لگاتار بڑھتا ہی چلا گیا جبکہ اب تک بھی بھارت میں کورونا کیسز پر پوری طرح سے قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔

Comments

- Advertisement -