اشتہار

سونے کی قیمت میں‌ اضافے کا سلسلہ جاری، ڈالر مزید مہنگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ڈالر بھی 6 پیسے مزید مہنگا ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں 100 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 450 روپے ہوگئی۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قدر 85 روپے اضافے سے 97 ہزار 265 روپے ہوگئی۔

- Advertisement -

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، سونے کی قیمت 2 ڈالر کم ہوکر 1878 ڈالر فی اونس رہی۔

ڈالر کی قدر میں اضافہ

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 160.33 سے بڑھ کر 160.38 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ ہفتے کے روز سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 350 روپے پر پہنچ گئی تھی ، اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 515 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 97 ہزار 180 روپے ہوگئی تھی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں