تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سونے کی قیمتوں‌ میں‌ اضافے کا سلسلہ جاری

کراچی: بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں اضافہ ہوا، جس کے منفی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں تین ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 1878 ڈالرز پر پہنچ گئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کی وجہ سے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمت میں پھر اضافہ، ڈالر کی قدر میں کمی

آل پاکستان مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چئیرمین محمد ارشد کے مطابق آج ہفتے کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 1 لاکھ 13 ہزار 350 روپے پر پہنچ گئی۔

آج بتاریخ 26 دسمبر کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 113,350روپے

دس گرام قیمت: -/ 97,180 روپے

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 515 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 97 ہزار 180 روپے تک پہنچ گئی۔کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں خرید و فروخت نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

Comments

- Advertisement -