اشتہار

کرونا ویکسین کی بروقت فراہمی، این سی او سی کا اہم اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت نے کرونا وبا کی بروقت ویکسین کی فراہمی سے متعلق نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم تیار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت نےنیشنل ایمونائزیشن مینجمنٹ سسٹم تیار کیا ہے جو مختلف وزارتوں کی مشترکہ کاوش ہے، اسے شارٹ فارم میں "نمز” کا نام دیا گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق نمز وزارت صحت، داخلہ، این آئی ٹی بی کے اشتراک سے تیار کیا گیاہے، جس کا مقصد ملک بھر میں کورونا ویکسین کی مؤثر رسد یقینی بنانا ہے اور نمز کےذریعے کورونا ویکسی نیشن کےلیےڈیٹا تیار کرنا ہے۔این سی او سی کے مطابق نمز سسٹم کورونا ویکسی نیشن کے لیےمرحلہ وار رجسٹریشن کرے گا، نمزسسٹم رجسٹریشن کےلیےشہریوں کو ایس ایم ایس بھیجےگا، نمز میں شہریوں کی رجسٹریشن بذریعہ شناختی کارڈ نمبر ہو گی۔

- Advertisement -

این سی او سی کا کہنا ہے کہ این آئی ایم ایس سسٹم جنوری میں متعارف کرایا جائے گا جس میں شہریوں کو حفاظتی ٹیکہ سازی کے طریقہ کار سے متعلق آگاہ کیا جائے گا، حکومت کورونا ویکسین کی جلد دستیابی کے لئے معروف مینوفیکچررز کے ساتھ قریبی رابطہ قائم کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرونا ویکسین کی خریداری کے لیے 4 ممالک کی 6 کمپنیوں سے رابطے میں ہے، پاکستان کی جانب سے اس سلسلے میں دو اہم مطالبات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کرونا ویکسین کی خریداری، پاکستان کے 2 اہم مطالبات

پاکستان ڈبلیو ایچ او کے ای یو اے سرٹیفکیٹ کی حامل ویکسین خریدے گا، اور ویکسین جلد فراہم کرنے والی کمپنی ہی سے کرونا ویکسین خریدے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویکسین کے لیے چینی کمپنیوں سائینو فارم اور کین سائینو سے رابطے جاری ہیں، آکسفورڈ یونی ورسٹی اور روسی اسپوتنک فائیو کمپنی سے بھی رابطے ہو رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں