اشتہار

وہ ملک جہاں‌ 2021 کا آغاز ہوگیا، شاندار آتشبازی

اشتہار

حیرت انگیز

آکلینڈ: نیوزی لینڈ نے سال 2020 کو الوداع کر کے سال 2021 کا شاندار استقبال کیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈمیں سال نو کے آغاز پر آکلینڈ میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، کرونا کی وجہ سے حکومت نے عوامی اجتماع پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

نیوزی لینڈ کے بعد سال 2021 کو خوش آمدید کہنے والا آسٹریلیا دوسرا ملک ہوگا، پاکستانی وقت کے حساب سے نیوزی لینڈ کے ٹھیک دو گھنٹے بعد آسٹریلیا بھی نئے سال میں داخل ہوجائے گا۔

- Advertisement -

امریکامیں بھی نئےسال کے پرجوش استقبال کا اہتمام کیا گیا ہے، نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر کرسٹل بال تیار کی گئی ہے۔ ٹائم زون میں تبدیلی کے باعث پاکستان 8 گھنٹے بعد نئے سال میں داخل ہوگا۔

علاوہ ازیں آسٹریلیا، روس اور اسکاٹ لینڈ میں بھی سال نو کی آمد پر شاندار جشن کا اہتمام کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سال دوہزار بیس تلخ و شیریں یادوں کے ساتھ بالآخر اپنے اختتام کو پہنچا، کرونا کی وجہ سے رواں سال بہت سی اہم شخصیات دنیا سے رخصت ہوئیں، وبا نے سارا سال ایک عجیب سا خوف پھیلائے رکھا۔

سال ختم ہونے سے ایک ماہ قبل کرونا کی نئی قسم بھی سامنے آئی جو پہلے کے مقابلے میں زیادہ خطرناک اور تیزی سے پھیلنے والی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں