اشتہار

سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ ناروا سلوک، کامران اکمل نے خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کپیر اور بلے باز کامران اکمل نے سینئرکھلاڑیوں کو نظر انداز کیے جانے پر کرکٹ بورڈ سے کھل کر ناراضی کا اظہار کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کامران اکمل پی سی بی کی جانب سے سینئر کھلاڑیوں کو سائیڈ لائن کرنے پر نالاں ہیں، اس ضمن میں انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو تحریری شکایت نامہ ارسال کردیا۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ ‘گزشتہ کچھ عرصے سے سینئر اور تجربہ کار کھلاڑیوں کو ٹیم سے سائیڈ لائن کیا جارہا ہے جبکہ پی سی بی سینئر کھلاڑیوں کو کوئی اہم ذمہ داری دے کر ان سے فائدہ بھی اٹھا سکتا تھا‘۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ’سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ اپنایا جانے والا رویہ پی سی بی کو ٹھیک کرنا پڑے گا کیونکہ سینئر کرکٹرز کے دور ہونے سے پاکستان کے کرکٹ کو نقصان پہنچ رہا ہے، کرکٹ بورڈ کا یہ رویہ بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے‘۔

مزید پڑھیں: ٹیسٹ میں شکست، حفیظ کا معصومانہ مشورہ، اشارہ کس کی طرف؟

اُن کا کہنا تھا کہ پی سی بی ، کوچنگ سٹاف اور کھلاڑیوں میں کوآرڈینیشن کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، قومی ٹیم کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی سینئرز کے ساتھ ناروا سلوک برتا جارہا ہے، مجھ جیسے کھلاڑی کو جو پرفارم کررہا اسے سینٹرل پنجاب کے کوچ نے ٹیم سے الگ کر دیا، ماضی میں کبھی سیئنر کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا گیا۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ ’میں نے پی سی بی کو بذریعہ ای میل اپنی شکایت بھیج دی ہے، احتجاج ریکارڈ کرانا میرا حق تھا کیونکہ فارم میں ہونے کے باوجود ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’محمد عامر اور  سمیع اسلم کے جانے  پر پی سی بی کے افسوس کرنے کے بیان کو سُن کر حیرت ہوئی، چیئرمین کرکٹ بورڈ کو ایسے معاملات کا نوٹس لینا چاہیے تھا‘۔

یہ بھی پڑھیں: ’’پی سی بی نے میرے اور رزاق کے ساتھ وہی کیا جو عامر کے ساتھ ہوا‘‘

کامران اکمل کا مزید کہنا تھا کہ ’محمد عامر کے ساتھ جس طرح کا رویہ قومی ٹیم میں اپنایا گیا میرے ساتھ ڈومیسٹک میں ایسا ہی سب کچھ کیا جارہا ہے‘۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں