اشتہار

نینسی پلوسی چوتھی مرتبہ ایوان نمائندگان کی اسپیکر منتخب

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : ڈیموکریٹک رہنما نینسی پلوسی چوتھی مرتبہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر منتخب ہوگئیں۔

غیر ملکی خبر رسآں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی ناقد اور معروف امریکی سیاست داں رہنما ڈیموکریٹک پارٹی نینسی پلوسی چوتھی بار ایوان نمایندگان کی اسپیکر بن گئیں، نینسی پلوسی کو واحد خاتون سیاست داں ہیں جنہیں چوتھی بار اسپیکر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 80 سالہ نینسی کے مقابل کسی امیدوار نے اسپیکر کے انتخاب میں حصہ نہیں لیا اور 218 ووٹوں کی اکثریت سے اسپیکر منتخب ہوگئیں، وہ جنوری میں ہی ایوان کے باقاعدہ آغاز کے موقع پر اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ 2019 میں ایوان نمایندگان کے اسپیکر کے انتخاب کےلیے متعدد ڈیموکریٹس اراکین نے دوسرے امیدواروں کے حق میں اپنا ووٹ دیا تھا تاہم 2021 کے انتخابات میں کوئی امیدوار نینسی پلوسی کے مدمقابل نہیں آیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں