جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

امریکا میں کرونا بے قابو، ایک دن میں ریکارڈ ہلاکتیں

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: کرونا وبا کی دوسری لہر کے سامنے امریکا بے بس ہوگیا ہے، جہاں ایک ہی دن میں عالمی وبا کے باعث ریکارڈ ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث ریکارڈ چار ہزار افراد جان سے گئے، جو کہ امریکا میں ایک دن میں ہونے والی ریکارڈ ہلاکتیں ہیں۔

کرونا وبا کی دوسری لہر کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو لاکھ 68 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، وائرس تقریبا ہر ریاست میں بڑھ رہا ہے ، خاص طور پر کیلیفورنیا کو سخت متاثر کررہا ہے، ریاست میں بڑھتی اموات اور انفیکشن سے اسپتالوں پر بوجھ پڑ گیا ہے،

- Advertisement -

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں تقریبا 1.9 ملین افراد کرونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں، صرف امریکا میں یہ تعداد 360،000 سے زائد ہے جو کی روئے زمین پر سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔بھارت کرونا وائرس کیسز کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے۔ بھارت میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 3 لاکھ 75 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار 55 ہوچکی ہے۔

ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 50 ہزار 151 جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 99 لاکھ 97 ہزار 272 ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کرونا وائرس: برطانیہ میں ایک روز میں 60 ہزار کیسز رپورٹ

کرونا وائرس کی نئی قسم نے برطانیہ میں ایک بار پھر کاری وار کیا ہے، برطانیہ میں ایک دن میں ریکارڈ 60 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے، انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔

جرمنی نے 31 جنوری تک لاک ڈاؤن میں توسیع کردی ہے جبکہ بھارت میں 13 جنوری سے کرونا ویکسین لگانے کا عمل شروع کردیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں