اشتہار

مسافر بس رہائشی عمارت میں جاگھسی، ڈرائیور زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : روس میں تیز رفتار بس بے قابو ہوکر رہائشی عمارت میں جاگھسی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ خوفناک بس حادثہ روس کے دارالحکومت ماسکو کے علاقے اوبخوو کے ایک گاؤں میں گزشتہ روز پیش آیا جب ایک بس تیز رفتاری کے باعث گھر میں جاگھسی۔

مقامی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر بس مسافروں سے خالی تھی اور تیز رفتاری سے سفر کرتی ہوئی جارہی تھی کہ اچانک ڈرائیور اسٹرینگ پر کنٹرول کھو بیٹھا اور بس گھر سے جاٹکرائی۔

- Advertisement -

گھر سے بس ٹکرانے کے باعث کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ گھر میں کوئی موجود نہیں تھا اور بس بھی خالی تھی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا تاکہ بس کے بے قابو ہونے کا پتہ لگایا جاسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں